کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کمرشل ایونیو پر کنکریٹ پلانٹرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ کمرشل ایونیو پر پلانٹرز کی تنصیب مختلف شاہراہوں کی تعمیر نو کے بعد تزئین و آرائش کا حصہ ہے، جس کے تحت شجرکاری کا عمل بھی جاری ہے تاکہ مکینوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
پلانٹرز کمرشل ایونیو پر دونوں سڑکوں کے درمیان رکھے جا رہے ہیں تاکہ وہاں درخت لگائے جا سکیں۔
یاد رہے کہ سی بی سی نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سرپرستی میں کچھ عرصہ قبل پہلے مرحلے میں کمرشل ایونیو اور چاردیگر اہم شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ اور خیابانِ اتحاد شامل ہیں ان کی تعمیر نوکا آغاز کیا تھا۔ یہ منصوبہ کارپیٹنگ اور دیگر تعمیراتی مراحل سے گزر کر اب تکمیل کے قریب ہے۔