کلفٹن کنٹونمنٹ میں فیومیگیشن مہم تیز

سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش اسپرےجاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے وسیع پیمانے پر جراثیم کش اسپرے جاری ہے۔ اس اسپرے مہم کا مقصد مچھروں، مکھیوں اور دیگر بیماریاں پھیلانے والے کیڑے مکوڑوں کی افزائش کو روکنا اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو ڈینگی، ملیریا اور اس طرح کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
سی بی سی نے مئی اور جون کے لیے اسپرے کے شیڈول بھی جاری کر دیےہیں۔ تاہم غیر موافق موسم کی صورت میں متعلقہ دن کا اسپرے منسوخ کیا جا سکتا ہے اور اسے بعد میں کسی اور دن مکمل کیا جائے گا۔
اس اسپرے مہم کی نگرانی سی بی سی کے پبلک ہیلتھ آفیسر محمد فاروق کر رہے ہیں۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں