دوسرے مرحلے کا آغاز

سی بی سی نے دوسرے مرحلے میں آٹھ اہم شاہراہوں کی تعمیرنو کا آغاز کر دیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے پہلے مرحلے میں ڈیفنس کی پانچ اہم شاہراہوں پر کام مکمل ہونے کے بعد اب دوسرے مرحلے میں مزید آٹھ اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ان شاہراہوں میں خیابانِ شہباز، خیابانِ شاہین، خیابانِ سحر، خیابانِ بدر، خیابانِ ہلال، خیابانِ بادبان، خیابانِ محافظ اور صبا ایونیو شامل ہیں۔ امید ہے کہ ان شاہراہوں کی تعمیرِ نو سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی۔ پہلے مرحلے کی طرح اس منصوبے میں بھی کام کے عمدہ معیار اور بروقت تکمیل کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں مکمل کی گئی شاہراہوں، جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں، کی تعمیرِ نو میں عمدہ معیار اور منصوبے کی بروقت تکمیل، سی بی سی کی جانب سے اپنے سی ای اومحمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں مکینوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کا ایک واضح ثبوت ہے۔
ان شاہراہوں کی تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش نے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری پیدا کی ہے بلکہ علاقوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا ہے۔
رہائشیوں کی جانب سے شاہراہوں کی اعلیٰ معیار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں