کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے خیابان راحت، ڈی ایچ اے فیز 6 کی 28th اسٹریٹ میں سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے۔ سڑک کی تعمیر نو کے لیے سڑک کی کھدائی اور ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سڑک کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری اور پیدل چلنے والوں کو سہولت ملے گی۔ منصوبے کی تکمیل میں کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جلد مکمل کرلیا جائے گا تاکہ رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جدید طرز کی سڑک کی تعمیر سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور اسٹریٹ کو بہتر انداز میں صاف رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید روڈ انفراسٹرکچر اور ایک صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔