کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے 11th کمرشل اسٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز 4 میں برساتی نالے کے کنکریٹ سلیبوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم اس کام کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ برساتی نالوں کی بروقت صفائی، مرمت اور مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف بارش کے پانی کی مؤثر اور بروقت نکاسی یقینی بنائی جا سکے گی بلکہ سڑکوں کی صفائی، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی محفوظ آمدورفت میں بھی مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔