کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشی اس عید پر اپنے پیاروں کے ساتھ قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہو جائیں تیار ۔ کیونکہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کا آٹھواں سالانہ فلاور شو 2026 بخاری پارک میں 20 تا 25 مارچ کو ہونے جا رہا ہے، جس میں رنگ برنگے اور خوشبودار پھول عید کی خوشیوں کو یادگار بنا دیں گے۔
سی بی سی اپنے زیر انتظام علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر شہری سہولیات اور خوشگوار، صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں مسلسل کام کر رہا ہے۔