کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خیابان مسلم، لین6 میں بند سیوریج لائن کو کلئیر کر دیا ہے ۔ اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو سیور جیٹنگ ٹرک کی مدد سے لائن صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی بی سی کے اس اقدام سے پانی کی نکاسی میں بہتری آئے گی ۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور رہائشیوں کی سیوریج سمیت دیگر شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔