ایمرجنسی رسپانس ٹیم ان ایکشن

سی بی سی نے خیابان بحریہ، کمرشل لین 7 میں سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابانِ بحریہ، کمرشل لین 7 میں سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے لیے کھودے گئے ٹرینچ کو بھرنے اور اسفالٹ کارپیٹنگ کا کام پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تیزی سے مکمل کیا، تاکہ رہائشیوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سی بی سی کی جانب سے خیابان ہلال ,لین 4, گزری بلیوارڈ اور دیگر مقامات پر بھی سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ان اقدامات سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں