کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 میں 9th گزری لین، 9th کمرشل اسٹریٹ سمیت کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر علاقوں میں فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ سڑکوں کی صفائی کے انتظامات کو بھی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔