گزری میں سڑک کی تعمیر کا آغاز

سی بی سی نے 10th گزری اسٹریٹ میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے 10th گزری اسٹریٹ میں سڑک کی تعمیر نو کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں ملنگ ورک شروع کردیا گیا ہے۔ سڑک کی تعمیرِ نو کا کام اعلیٰ معیار اور پائیداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت سڑک کی تعمیرِ نو کے ساتھ فٹ پاتھوں کی تعمیر، لین مارکنگ اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔ سڑک کی تعمیرِ نو سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں مزید سہولت میسر آئے گی۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں