ہمایوں سعید -سی بی سی کی کارکردگی کے مداح

ہمایوں سعید نے کلفٹن کنٹونمنٹ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے

معروف فنکار اور پروڈیوسرہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ایک منفرد نیوز لیٹر کے اجرا کو سراہا اور خاص طور پر سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی کلفٹن کنٹونمنٹ میں جاری بے مثال ترقیاتی سرگرمیوں پرتعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل ایک حوصلہ افزا عمل ہے۔
ہمایوں سعید نے سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کے لیے ان کی کاوشوں پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
سی بی سی نے اپنے نیوز لیٹر میں جاری ترقیاتی کاموں، بالخصوص اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے منصوبوں اور رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی کے انقلابی اقدامات کو نمایاں انداز میں اجاگر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں