کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے 12 ربیع الاول سے قبل کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف مقامات پرسڑکوں کی مرمت اور پیوندکاری (پیچ ورک) کا کام انجام دیا جارہا ہے تاکہ جشنِ عید میلادُ النبی (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)کے موقع پر ایک صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ اس حوالے سے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی گزرگاہوں اور مساجد کے اطراف سڑکوں کی مرمت اور صفائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔