کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان ہلال 29th اسٹریٹ،خیابان بخاری 5th اسٹریٹ ، خیابان بدر 30thاسٹریٹ اور شہباز کمرشل لین 1 میں کارپیٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو تیزی سےمکمل کیاہے۔سڑکوں کی تعمیر نوسے نہ صرف علاقہ مکینوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ اسٹریٹس کی صفائی اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا ۔سی بی سی کے اس اقدام کو رہائشیوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر مقامات پر بھی اسٹریٹس کی تعمیرنو کا کام بڑے پیمانے پر انجام دیا جارہا ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی سڑکوں کی تعمیر نو کے اقدامات جاری ہیں۔