نکاسی آب کا مسئلہ حل

خیابان بحریہ، شہباز کمرشل اور دیگر مقامات پر سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
وہ مقامات جہاں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے ان میں خیابان بحریہ کی اسٹریٹ 10 اور شہباز کمرشل کی لین 2 شامل ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور صحت و صفائی کے موثر اقدامات کے لیے سرگرم عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں