پارکس جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے پارکس میں گندگی پھیلانے سے نہ صرف قدرتی ماحول خراب ہوتا ہے بلکہ وہاں آنے والوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔
تاہم کلفٹن کنٹونمنٹ میں پارکس کو صاف رکھنے اور رہائشیوں کو ایک خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کا عملہ ہمہ وقت مصروف رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی ایچ اے کے پارکس نہ صرف خوبصورت بلکہ نہایت صاف بھی نظر آتے ہیں۔ اس سلسلے میں رہائشیوں کا تعاون بھی بے حد اہمیت رکھتا ہے۔
اسی طرح اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی کا ایک اہلکار پارک میں سے ریپرز صاف کرنے میں مصروف ہے۔
پارکس میں سیروتفریح کے لیےآنے والوں سے اپیل ہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ کو صاف رکھنے میں سی بی سی کا ساتھ دیں اور ریپرز، پانی کی خالی بوتلیں اور دیگر اشیا پارکس میں لگے کچرے کے ڈبوں میں ڈالیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔