کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈیفنس کے مختلف مقامات پر نئے کھمبوں اور ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام سرانجام دیا جا رہا ہے۔
ان مقامات میں خیابان راحت اور صبا ایونیو سے سی ویو تک کی سڑکیں، خیابان بخاری اور سی ویو سے 35 اسٹریٹ، اور اس کے علاوہ بی اسٹریٹ اور 26 اسٹریٹ سے صبا ایونیو تک کی سڑکیں شامل ہیں۔
سی بی سی، سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں، ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کے لیے ایک محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
نئی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب نہ صرف سڑکوں کو مزید روشن اور رات میں سفر کو محفوظ بنائے گی، بلکہ بجلی کی بچت میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔