سرسبز اورصحت مند ماحول کیلئے سی بی سی کوشاں !

خالد شہید پارک میں اسکول کے بچوں کی شجرکاری میں بھرپور شرکت

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے سرسبزو شاداب پاکستان مہم کے تحت کلفٹن کنٹونمنٹ میں سرسبز اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں حال ہی میں سی بی سی کے ہارٹیکلچر شعبے کی جانب سے خالد شہید پارک میں پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اساتذہ اور ہارٹیکلچر برانچ انچارج اقصیٰ مہدی کی موجودگی میں بچوں نے پودے لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔

سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں ہارٹیکلچر شعبے کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے گرین بیلٹس، پارکس، چوراہوں اور دیگر مقامات پر پھولوں اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ نئے پودے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان اقدامات کا مقصد کلفٹن کنٹونمنٹ کو مزید خوبصورت، سرسبز اور صاف ستھرا بنانا اور رہائشیوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں