ڈی ایچ اے فیز 7: سڑک کی تعمیر میں اہم پیشرفت

خیابان بادبان، لین 17 میں زیر تعمیر سڑک کی درمیانی پٹی (میڈین) میں کرب بلاکس لگانے کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 7، خیابان بادبان، لین 17 میں زیر تعمیر سڑک کی درمیانی پٹی (میڈین) کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کرب بلاکس کی تنصیب کے علاوہ میڈین میں درخت لگانے اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی سڑک کی تعمیر کا حصہ ہیں۔
اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے سی بی سی کی جانب سے سڑک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے گی تاکہ رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سڑک کی تعمیر سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی بہتری اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں