کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن بلاک 8، بلاک 9 اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے دیگر مقامات پر سڑکوں کی مرمت اور پیوندکاری (پیچ ورک) کا کام جاری ہے۔جن مقامات پر سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی مرمت میں مصروفِ عمل ہے ان میں گزری، تین تلوار، چوہدری خلیق الزمان روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
اوپر دی گئی تصویر میں گزری فلائی اوور کے نیچے سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں جدید سڑکوں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی بہتری اور صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے مصروفِ عمل ہے۔