کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے 11th کمرشل اسٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز 4 میں سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں اسفالٹ کارپیٹنگ کا کام شروع ہوچکا ہے۔ کارپیٹنگ کی ابتدائی تہہ جسے تکنیکی زبان میں بائنڈنگ کورس کہتے ہیں بچھائی جارہی ہے جس کے بعد فائنل تہہ (ویئرنگ کورس) بچھائی جائے گی۔ سڑک کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے رہائشیوں کو آمد و رفت میں مزید آسانی ہوگی۔ سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیرو مرمت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔سڑکوں کی تعمیر میں کارپیٹنگ کے ساتھ فٹ پاتھوں کی تعمیر، لین مارکنگ اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔