یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

سی بی سی کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی جس میں سی بی سی کی اعلی قیادت اور عملے کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا مقصد بھارت کے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی شدید مزمت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اور پلے کارڑز اٹھارکھے تھے جن پر جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں اور حق خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے لگائے اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی پُرزور مذمت کی۔
ریلی کی قیادت سی بی سی کی ایڈیشنل سی ای او سمینہ شبیر، وائس پریزیڈنٹ نجیب ولی اور اسسٹنٹ سیکریٹری سجاد نظیر نے کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں