ترقیاتی کاوشوں کا خیرمقدم

ڈیفنس سوسائٹی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن نے سی بی سی کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہا

ڈیفنس سوسائٹی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) آفس کا دورہ کیا اور سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک سے ملاقات کی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں سی بی سی انتظامیہ نے شہری سہولیات کی بروقت اور مؤثر فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفد کو آگاہ کیا گیا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے سی بی سی نے خاطر خواہ رقم مختص کی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے سی بی سی کے جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا اور موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں