کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) مختلف مقامات پر پیورز اور کرب اسٹونز کی تنصیب میں مصروف ہے۔ ان مقامات میں ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن کی سن سیٹ لین 5 اور ڈی ایچ اے فیز 6 کی راحت کمرشل لین 2 شامل ہیں۔ پیورز کی تنصیب سے گلیوں اور فٹ پاتھوں کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی اور رہائشیوں کی آمدورفت مزید آسان ہو جائے گی۔
سی بی سی کی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔