سی ویو کی روشنیاں پھر سے بحال

سی ویو پر خراب اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی، کھمبوں پر رنگ اور نئی فاؤنڈیشن بنانے کا کام جاری

ساحل کے کنارے زیادہ نمی کے باعث انفراسٹرکچر کو بہتر حالت میں رکھنے کے لیے باقاعدہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ زنگ اور خرابی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے سی ویو بیچ روڈ پر اسٹریٹ لائٹس اور دیگر انفراسٹرکچر کو بہتر حالت میں رکھنے کے لیے باقاعدہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اس وقت سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے سی ویو بیچ روڈ پر خراب اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی، کھمبوں کی مرمت، ان پر رنگ روغن اور نئی فاؤنڈیشن بنانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے تاکہ اس سڑک پر سفر کرنے والوں اور ساحل پر سیروتفریح کے لیے آنے والوں کو ایک روشن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور ایک صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں