جہاں تیز رفتار اور ہموار سڑکیں ٹریفک کی روانی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں وہیں سڑکوں کو محفوظ بنانے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے اسپیڈ بریکرز، کیٹ آئیز اور روڈ سائنز بھی اتنے ہی ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے سڑکوں کی تعمیرِ نو کے ساتھ ساتھ ہیوی ڈیوٹی اسپیڈ بریکرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کلفٹن کنٹونمنٹ کی اہم سڑکوں، ان سڑکوں کو ملانے والے راستوں اور دیگر مقامات پر ہیوی ڈیوٹی اسپیڈ بریکرز اور کیٹ آئیز نصب کرنے میں مصروف ہے۔ وہ سڑکیں جہاں اسپیڈ بریکرز لگائے گئے ہیں ان میں 26 اسٹریٹ، جی اسٹریٹ، پاپولر ایونیو، خیابانِ شجاعت اور دیگر سڑکوں کو ملانے والے راستے شامل ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور انہیں ایک صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے