صباء ایونیو اپڈیٹ، کارپیٹنگ کا آخری مرحلہ

سی بی سی کی جانب سے صباء ایونیو اور دیگر سڑکوں پر کارپیٹنگ کی فائنل تہہ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے اہم شاہراہوں کی تعمیر نو کے منصوبے کے تحت صباء ایونیو پر بھی کارپیٹنگ کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
ڈی ایچ اے کی جن سڑکوں پر کارپیٹنگ کی فائنل تہہ ڈالی جا رہی ہے ان میں خیابان سحر، خیابان شہباز، خیابان بادبان، خیابان شاہین، خیابان ہلال، خیابان بدر اور خیابان محافظ شامل ہیں۔
کارپیٹنگ کے اس مرحلے کو تکنیکی زبان میں فائنل ویئرنگ کورس کہتے ہیں۔
سی بی سی کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کے دوران کارپیٹنگ کی ایک سے زائد تہیں ڈالی جا رہی ہیں تاکہ سڑکیں بھاری ٹریفک کے دباؤ کو برداشت کر سکیں اور طویل عرصے تک بہتر حالت میں رہیں۔
پہلے مرحلے کی طرح سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایات اور رہنمائی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ صرف کارپیٹنگ تک محدود نہیں ہے اس میں فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں