ڈیفنس اور کلفٹن کے پارکس اور گرین بیلٹس میں پھولوں کی بہار
موسم بہار کی آمد سے قبل، ڈیفنس اور کلفٹن کے پارکس، گرین بیلٹس اور راؤنڈ اباؤٹس ایک تازہ اور دلکش منظر اختیار کرنے لگے ، کیونکہ کینٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے موسمی پھولوں کے پودے لگانے شروع کر دیے ۔
اگرچہ باغبانی کا شعبہ سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدعمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں سال بھر سبزہ زاروں کی دیکھ بھال میں مصروف رہتا ہے، بہار کے موسم میں ان کی محنت زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے، جب کھلتے پھول ایک خواب جیسا اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔ درختوں کی کانٹ چھاٹ، پارکس اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور مناسب آبپاشی سے سی بی سی کے زیر انتظام علاقوں کا منظر اور بھی خوبصورت ہو جاتا ہے۔
اوپر دی گئی تصویر اسی طرح کی کاوشوں کا منظر پیش کررہی ہے جسمیں باغبانی شعبے کے کارکن ہلال پارک، ڈیفنس میں پھولوں کے پودے لگانے میں مصروف ہیں۔


