سڑکوں کی تعمیر میں اہم پیشرفت

گزری ایونیو، 7th گزری اسٹریٹ اور 10th گزری اسٹریٹ میں کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 میں گزری ایونیو، 7th گزری اسٹریٹ اور 10th گزری اسٹریٹ میں اسفالٹ کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے میں مصروف ہے۔سڑک کی تعمیر نوسے نا صرف علاقہ مکینوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ اسٹریٹس کی صفائی اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا ۔سی بی سی کے اس اقدام کو علاقہ مکینوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی سڑکوں کی تعمیر نو تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں