اسٹریٹس کی بہتری کے اقدامات میں تیزی

سی بی سی کی جانب سے خیابان ہلال کی لین نمبر 4 اور لین نمبر 6 میں پیورز لگانے کا کام تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان ہلال کی لین نمبر 4 اور لین نمبر 6 میں پیورز لگانے کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ پیورز لگانے میں مصروف ہے۔ فٹ پاتھوں اور دیگر کچی جگہوں پر پیورز کی تنصیب سے نہ صرف گلیوں کو بہتر انداز میں صاف رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں