ڈی ایچ اے فیز7: سڑک کی تعمیر کا عمل تیز

سی بی سی کی جانب سے خیابان بادبان، 17th لین میں کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے 17th لین، خیابان بادبان، ڈی ایچ اے فیز7 میں اسفالٹ کارپیٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی تعمیر نو میں معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔سڑک کی تعمیر میں کارپیٹنگ کے علاوہ فٹ پاتھوں کی تعمیر ، لین مارکنگ اور دیگر تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔سڑک کی تعمیر سے نا صرف علاقہ مکینوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ لین کی صفائی اور اس کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا ۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی سڑکوں کی تعمیر نو تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں