کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان شاہین پر پانی کی لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت خیابان سحر سے خیابان اتحاد تک 4 انچ کی نئی لائن بچھائی جا رہی ہے۔
سی بی سی لائنوں کی بروقت مرمت اور تبدیلی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کےلیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔