سی بی سی چیمپئن قرار

سی بی سی ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے 75ویں سالانہ فلاور شو کا چیمپئن قرار

درحقیقت، آرٹ کو صرف کینوس تک محدود نہیں کیا جا سکتا، اور اس کا ثبوت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے 75 ویں سالانہ فلاور شو میں دیکھا گیا، جہاں پھولوں کے انتہائی محارت سے انتخاب اور ترتیب نے دیکھنے والوں کو محو حیرت کر دیا۔

نمائش میں سی بی سی کی جانب سے پیش کیے گئے طرح طرح کے رنگ برنگے اور نایاب پھول و پودے شرکا کی توجہ کا مرکز رہے۔

اس محارت پر سی بی سی کو ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے 75 ویں سالانہ فلاور شو کےچیمپئن کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس کامیابی اور پذیرائی کا سہرا سی بی سی کے ہارٹیکلچر شعبے کو جاتا ہے، جو سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ہمہ وقت انتھائی محارت اور محنت سے ڈیفنس اور کلفٹن کے پارکوں، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کی دیکھ بھال میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں