سڑکوں کی کھدائی شروع

سی بی سی کی جانب سے دوسرے مرحلے میں شامل سڑکوں کی سطح کی کٹائی کا آغاز

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے دوسرے مرحلے میں شامل خیابان بدر، خیابان سحر اور دیگر سڑکوں کی سطح کی کٹائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ان اہم شاہراہوں کی تعمیر نو جدید تقاضوں اور اعلیٰ میعار کے مطابق کی جا سکے۔
یاد رہے کہ دوسرے مرحلے میں آٹھ اہم شاہراہوں کی تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا ہے، جن میں خیابان بدر، خیابان سحر، خیابانِ شہباز، خیابانِ شاہین، خیابانِ ہلال، خیابانِ بادبان، خیابانِ محافظ اور صبا ایونیو شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کی طرح اس منصوبے میں بھی کام کے عمدہ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں مکمل کی گئی شاہراہیں، جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں، کی تعمیر نو میں عمدہ معیار اور بروقت تکمیل، سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات فراہم کرنے کا واضح ثبوت ہے۔
رہائشیوں کی جانب سے شاہراہوں کی اعلیٰ معیار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں