پائپ لائن کی تبدیلی

خیابان ہلال لین 4 سے خیابان بدر تک نکاسیٔ آب کی لائن کی تبدیلی

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کی جانب سے خیابان ہلال کی لین 4 سے خیابان بدر تک نکاسیٔ آب کی پائپ لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

لائن کی تبدیلی سے علاقہ مکینوں کو نکاسیٔ آب کے مسئلے سے نجات ملے گی اور صاف، صحت مند ماحول کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

ای آر ٹی کا عملہ سی بی سی کے زیرِ انتظام علاقوں میں سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں رہائشیوں کے مسائل کے فوری حل اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں