تیسرا مرحلہ بھی شروع

سی بی سی کی جانب سے مزید اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کا آغاز

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے تیسرے مرحلے میں مزید اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں خیابانِ غازی، خیابانِ مسلم، خیابانِ مجاہد اور خیابانِ شمشیر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دوسرے مرحلے کے تحت آٹھ اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کا کام جاری ہے، جو اس وقت سطح کی کٹائی کے مرحلے میں ہے۔ ان شاہراہوں میں خیابانِ بدر، خیابانِ سحر، خیابانِ شہباز، خیابانِ شاہین، خیابانِ ہلال، خیابانِ بادبان، خیابانِ محافظ اور صبا ایونیو شامل ہیں۔ اس طرح دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تحت اس وقت مجموعی طور پر 15 شاہراہوں پر کام جاری ہے۔
پہلے مرحلے کی طرح دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی کام کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں مکمل کی گئی شاہراہیں، جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں، کی تعمیرِ نو میں اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل، سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں رہائشیوں کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کا واضح ثبوت ہے۔
رہائشیوں کی جانب سے شاہراہوں کی اعلیٰ معیار کی تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں