پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

سی بی سی: 30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس جمع کرائیں اور 15 فیصد خصوصی رعایت حاصل کریں

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔لہٰذا کلفٹن کنٹونمنٹ کے تمام ٹیکس دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پراپرٹی ٹیکس کے واجبات مقررہ تاریخ سے قبل ادا کریں اور 15 فیصد خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور اضافی سرچارج سے بچیں۔
سی بی سی کے سی بی کیئر آفس میں پی او ایس (POS) مشین کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے قطار میں کھڑے ہوئے بغیر ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے آسانی سے پراپرٹی ٹیکس ادا کیا جا سکتا ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی آن لائن بھی کی جا سکتی ہے۔اگر کسی رہائشی کو پراپرٹی ٹیکس کا بل موصول نہ ہوا ہو تو وہ براہِ کرم سی بی سی کے ریونیو آفس سے رابطہ کرے۔
پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں، صحت و صفائی، سیکیورٹی اور اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی میں سی بی سی کا ساتھ دیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں