کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 5, بدر کمرشل, 12th اسٹریٹ میں پیورز لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ پیورز کی تنصیب میں مصروف ہے۔ پیورز کی تنصیب سے اسٹریٹ کی بہتر طریقے سے صفائی اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔