بدلتا ہوا خیابانِ سحر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا جارہاہے

دوسرے مرحلے میں شامل خیابان سحر کی کارپیٹنگ آخری مرحلے میں داخل

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے دوسرے مرحلے میں شامل اہم شاہراہوں کی کارپیٹنگ کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ خیابانِ سحر پر کارپیٹنگ کی ابتدائی تہہ، جسے تکنیکی زبان میں بیس کورس ورک کہا جاتا ہے، مکمل ہونے کے بعد اب آخری تہہ، جسے فائنل ویئرنگ کورس کہا جاتا ہے،اسے بچھانے کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

پہلے مرحلے کی طرح سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایات اور رہنمائی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
اس وقت جن شاہراہوں پر کام جاری ہےان میں خیابانِ بدر، خیابانِ سحر، خیابانِ شہباز، خیابانِ شاہین، خیابانِ ہلال، خیابانِ بادبان، خیابانِ محافظ، صبا ایونیو، خیابانِ غازی، خیابانِ مسلم، خیابانِ مجاہد اور خیابانِ شمشیر شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
یہ منصوبہ صرف کارپیٹنگ تک محدود نہیں؛ اس میں فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں