معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے حال ہی میں جاری کردہ نئے اور منفرد نیوز لیٹر کو سی بی سی کی کامیابیوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔
سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ سی بی سی کی جانب سے ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خوبصورت اور معلوماتی میگزین کے اجرا پر وہ سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ سعدیہ امام نے محمد عمر فاروق علی ملک کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
نیوز لیٹر میں جامع انداز میں سی بی سی کی ترقیاتی سرگرمیوں، بالخصوص سڑکوں کی تعمیرِ نو، کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی، اور سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔