بخاری پارک میں پھولوں کی شاندار نمائش جاری

سی بی سی کے فلاور شو میں رنگ برنگے ، خوشبودار پھول پودے لوگوں کی توجہ کا مرکز

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے بخاری پارک میں آٹھواں سالانہ فلاور شو 2026 جاری ہے۔ فلاور شو میں مختلف اقسام کے رنگ برنگے اور خوشبودار پھول اور پودے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
عید کی چھٹیوں کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے بخاری پارک کا رخ کیا اور اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔ عید کے موقع پر ہونے والی بارش نے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔
یہ فلاور شو 20 مارچ کو شروع ہوا تھا اور 25 مارچ تک جاری رہے گا۔
سی بی سی اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر شہری سہولیات اور خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں مسلسل کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں