کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی)نے سی بی کیئر ایپ پر موصول ہونے والی شکایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 کی راہت اسٹریٹ نمبر 6 کا گرا ہوا سائن بورڈ دوبارہ نصب کر دیا۔ اوپر دی گئی تصویر میں سی بی سی ای آر ٹی کا عملہ سائن بورڈ کی تنصیب میں مصروف ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت پر کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے۔