کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی فوڈ انسپیکشن ٹیم نے جامی کمرشل، ڈی ایچ اے فیز 7 میں ہوٹلوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران کھانے کی اشیاء اور برتنوں کی صفائی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران کئی فوڈ آؤٹ لیٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور میعاد ختم شدہ غذائی اشیاء بھی برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
کچھ آؤٹ لیٹس بغیر فوڈ ٹریڈ لائسینس اور فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کے کام کرتے پائے گئے۔ ایسے فوڈ آؤٹ لیٹس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور فوڈ ٹریڈ لائسینس حاصل کریں۔
مختلف فوڈ آؤٹ لیٹس پر کنٹونمنٹ پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر تنبیہ کی گئی اور جرمانے عائد کیے گئے۔ تمام آؤٹ لیٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کریں۔
سی بی سی اپنے زیرِ انتظام علاقوں کے مکینوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد اور معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔