کھلے ہوئے مین ہولز ٹریفک کی روانی میں خلل اور اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں، جبکہ راہگیروں کے تحفظ کے لیے بھی خطرہ ہوتے ہیں۔ اس لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) ایسی کسی بھی اطلاع پر فوری کارروائی کرتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اوپر دی گئی تصویر میں ای آر ٹی کی جانب سے خیابان بخاری کی اسٹریٹ 33 اور تین ا ور مقامات پر کھلے ہوئے مین ہولز کے ڈھکنوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دیگر مقامات پر بھی ای آر ٹی نے ٹوٹے ہوئے گٹروں کی مرمت اور ڈھکنوں کی تبدیلی کا کام انجام دیا ہے۔
سی بی سی کی جانب سے رہائشیوں سے بھی اپیل ہے کہ ایسے کسی بھی کھلے یا ٹوٹے ہوئے مین ہول کی فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو ایک صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔