کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 9th کمرشل اسٹریٹ میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا ہےجسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔لائن کی کھدائی کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے تاکہ کام تیزی سے مکمل ہو اور معیار کو بھی برقرار رکھا جا سکے۔
سی بی سی کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں اور سیوریج سے متعلق کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو بہتر شہری سہولیات اور صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔