شہر میں پانی کی فراہمی میں ممکنہ خلل کے خدشے کے پیش نظر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں سے پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پیر کواچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی تین لائنیں متاثر ہوئی تھیں۔ تاہم کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا تاکہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ فیز میں بجلی کا اچانک بریک ڈاؤن پیش آیا، جس کے نتیجے میں بجلی کی بندش اور پانی کے دباؤ (بیک پریشر) کے باعث پی آر سی سی کی دو لائنیں اور ایم ایس کی ایک لائن متاثر ہوئی ۔ترجمان کے مطابق آج بروز منگل پانی کی ایک لائن مرمت کردی جائے گی اور اس لائن سے شام تک پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔