روشن،محفوظ سڑکیں:سی بی سی کےاہم اقدامات

سی بی سی کی جانب سے خیابان سحر پر اسٹریٹ لائٹس کے نئےکھمبوں کی تنصیب جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان سحر پر نئی اسٹریٹ لائٹس اور کھمبے لگائے جا رہے ہیں۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کا عملہ کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ اس اقدام سے اس اہم سڑک پر رات کے وقت سفر مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور پیدل چلنے والوں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔
سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کی بہتری کے لیے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں مختلف مقامات پر نئی اسٹریٹ لائٹس اور کھمبوں کی تنصیب اور مرمت کا کام جاری ہے۔
سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سی ویو بیچ روڈ پر خراب اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی، کھمبوں کی مرمت، ان پر رنگ و روغن اور نئی فاؤنڈیشن کی تعمیر کا کام بھی انجام دیاہے۔ اسی طرح خیابان اتحاد پر بھی اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں کی مرمت اور نئی فاؤنڈیشن کا کام جاری ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور ایک صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں