کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کو کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن میں نمایاں کارکردگی پر ٹرافیز اور میڈلز سے نوازا گیا۔ تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب بروز بدھ ملیر کنٹونمنٹ کے ایم ایل سی کلب میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر کراچی ریجن، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ، تنویـر اشرف نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ان کی تقریب میں آمد پر سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک اور ایڈیشنل سی ای او سمینہ شبیر، ایم ای او کراچی عارفہ وحید، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ فیصل(سی بی ایف) حیدر علی سیال، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ ملیر عرفان علی رضوی، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک فیصل وٹو، ایڈیشنل سی ای او سی بی ایف ضمیر حسین، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ منورہ جاوید علی اور ڈپٹی سی ای او حسن عباس نےبھرپور استقبال کیا ۔
تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے ہوا اور تقریب کی صدارت کے فرائض ملیر کنٹونمنٹ کے ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر رضوان نے انجام دیے۔ تقریب میں سی بی سی کی کرکٹ اور فٹ بال کی ٹیموں کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافیز پیش کی گئیں اور کھلاڑیوں کو نمایاں کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا۔سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک اور تقریب کے دیگرشرکاء نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
کراچی ریجن اسپورٹس کمپیٹیشن 2026 کا انعقاد ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہوا جس میں کراچی ریجن کے کنٹونمنٹس کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ کرکٹ اور فٹبال کے مقابلوں کے علاوہ اسنوکر، شطرنج، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ٹگ آف وار کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ کا حصہ تھے۔