کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 7ویں کمرشل اسٹریٹ میں نکاسیٔ آب کی لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی)کا عملہ کام کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے مکمل کرنے میں مصروف ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری عملدرامد کیا جاتا ہے۔