حسن سردار ، بہروز سبزواری کا حوصلہ افزا بیان

حسن سردار اور بہروز سبزواری کی سی بی سی کی ترقیاتی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے اقدامات کی تعریف

پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈری سابق کھلاڑی حسن سردار اور معروف اداکار بہروز سبزواری نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے دفتر کا دورہ کیا اور سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کلفٹن کنٹونمنٹ میں سڑکوں کی تعمیرِ نو، مختلف سماجی و فلاحی اقدامات اور کھیلوں کے فروغ کے لیے سی بی سی کی کاوشوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں معروف شخصیات نے سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی اور رہائشیوں کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خوب سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں