کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 4 کی 11ویں کمرشل اسٹریٹ میں برساتی نالے کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نالے کی صفائی کا کام خیابانِ بحریہ سے فیز 4 کی 26ویں لین تک انجام دیا جا رہا ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا عملہ مشینوں کی مدد سے نالے سے مٹی اور کچرا نکالنے میں مصروف ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات اور صاف اورصحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔